بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پرگذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے کچہری چوک،مال روڈ،جی پی او ، ریگل ، دھرمپورہ،مغلپورہ، چائنہ چوک،جیل روڈ ، مزنگ ، کینال روڈ،گلبرگ میں کارروائی کی

،مین مارکیٹ، اوریگا،لبرٹی،کلمہ چوک،کیمپس ،ملتان روڈ،بھیکے والا موڑ،مون مارکیٹ،جناح،اکبر چوک،عمر چوک،کوٹ لکھپت،کالج روڈاور غازی روڈ میں کاروائی کر تے ہوئے 23بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 10 عورتیں اور13 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے تمام بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...