وزیر اعظم کی کشمیر کے معاملے میں خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،سعدیہ سہیل

وزیر اعظم کی کشمیر کے معاملے میں خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے نواز مودی ملاقات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی کشمیر کے معاملے میں خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے کشمیر کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی قابل قبول نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر تنازعات ختم نہیں ہوسکتے۔ بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کیلئے بے چین حکمران شہدا کشمیر کے خون کو بھی پیش نظر رکھیں۔

بھارت کی وزارت داخلہ کے سابق افسر پہلے ہی ممبئی حملے خود کرانے کا انکشاف کر چکا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت ہر قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانا چاہتا اور پاکستان کو بدنام کرانا چاہتا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کا واضح انداز میں اعلان کرے، ابھی تک ہماری خارجہ پالیسی سامنے نہیں آسکی اور اب تک یہ پالیسی پارلیمنٹ میں بھی زیر بحث نہیں آئی ،جب تمام فیصلوں کااختیار فرد واحد کے پاس ہوگا تو کس طرح یہ تمام فیصلے عصری تقاضوں کے مطابق ہوسکیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...