فرانس میں فرسان العزّہ کے رہنما کو 9 برس قید کی سزا

فرانس میں فرسان العزّہ کے رہنما کو 9 برس قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (اے پی پی) فرانس کی ایک عدالت نے فرسان العزّہ کے ایک رہنما کودہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر9 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس کی ایک عدالت نے فرسان العزّہ نامی گروہ کے 37 سالہ اشاملین پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اشاملین دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والی 15 رکنی ٹیم کا حصہ تھا اور اسے 2012ء میں گرفتار کیا گیا تاہم اشاملین نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -