مکان پر قبضہ کے حوالے سے د رخواست ایس ایس پی آپریشنز کی عدالت طلبی

مکان پر قبضہ کے حوالے سے د رخواست ایس ایس پی آپریشنز کی عدالت طلبی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مظہر سلیم نے مکان پر قبضہ کرنے کے حوالے سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالتی حکم عدولی پرایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 28جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار آسیہ بی بی نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چودھری اوررانا عمران جاوید کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سائلہ نے اپنے والد اور بھائیوں سے جھگڑے کے باعث ڈیڑھ سال قبل اپنی والدہ عنایت بی بی کے ہمراہ اڑھائی مرلہ کے مکان میں علیحدہ رہائش اختیار کرلی تھی ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس والدہ نے 5مرلے کا مکان خریدا تھا جس کے بعد اس کے والد نے وہ مکان خرید لیا

اور بعدازاں ہمیں اڑھائی مرلہ کا مکان دے دیا،11جون 2015کو اس کے والد اور بھائیوں نے گھر پر دھاوا بول دیا ،تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے 15جون کو متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کیا لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوا ،جس کے بعد متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ،عدالت نے گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4