پنجاب بار کونسل کے نئے انرول ہونے والے وکلاء کے پیپر کے رزلٹ کا اعلا ن

پنجاب بار کونسل کے نئے انرول ہونے والے وکلاء کے پیپر کے رزلٹ کا اعلا ن

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل لیگل ایجوکیشن کمیٹی کا نئے انرول ہونے والے وکلاء کے پیپر کے رزلٹ کا اعلا ن کردیاگیا،مہوش بختیار، ماجبین اور مقدر منیروغیرہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔48th تحریری امتحان پنجاب بار کونسل لیگل ایجوکشن کمٹی کے چیئرمین رانا انتظار، سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی محمد مدثر چودھری اور ممبران لیگل ایجوکشن کمیٹی رانا عمران جاوید، مرزا حسیب اسامہ، چودھری محمد ارشاد گجر، غلام مجتبیٰ چودھری ،رانا طاہر سلیم اور رانا کامران کی زیرِ نگرانی میں 13جون کوبمقام پنجاب بار کونسل کی بلڈنگ میں منعقد ہواتھا جس میں2ہزارکے قریب طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی ،رزلٹ کو13جولائی کوآن لائن پنجاب بار کی وبسائٹ پر بھی دیکا جا سکے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی مدثر چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیگل ایجوکشن کمیٹی طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع نہ ہونے دے گی اور اس ضمن میں تمام لاء کالجز کے دورہ کئے جا رہے ہیں جبکہ تعلیمی معیار کو بھی چیک کیا جارہا ہے

،علاوہ ازیں ممبر لیگل ایجوکیشن کمیٹی عمران جاوید نے کہا ہے کہ 49thتحریری امتحان 19ستمبر2015کو 19-09-2015کو لیا جائے گااورفارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جولائی 2015، ہوگی جس کے بعد پاس ہونے والے طلباء و طالبات کو انٹرو کے لئے کال کیا جائے گا اور انہیں وکالت کے لائسنس جاری کر دیئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...