پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا،نعیم اللہ گل
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گاپنجاب حکومت کا مشن عوا م کی زندگی کو بہتر بنانا ہے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ مقامی صنعت کی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مہیا ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت 2کول پاور پراجیکٹس کے علاوہ 1200میگاواٹ ایل این جی پاور پراجیکٹس بھی لگا رہی ہے
جبکہ چائنہ کی 46بلین ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 22بلین ڈالر انرجی پراجیکٹس کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت مند افراد کو آٹے، ٹرانسپورٹ، علاج معالجہ اور دوائیوں کی مد میں تقریباً 7بلین روپے کی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زیادہ ترآبادی دیہات میں رہتی ہے لہٰذا زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبہ پرحکومت توجہ دے رہی ہے اور کسان کے مفا د میں پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں تاکہ زراعت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ترقی ہو۔