حکومت کڈنی و لیور سینٹر کیلئے 166ارب فراہم کر رہی ہے،اللہ رکھا چودھری

حکومت کڈنی و لیور سینٹر کیلئے 166ارب فراہم کر رہی ہے،اللہ رکھا چودھری

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے صحت کیلئے بجٹ میں 166 ارب 13 کروڑ روپے مختص کئے ہیں

اور جدید کڈنی و لیور سنٹرکے لئے 3 ارب روپے فراہم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 10 ارب 82 کروڑ روپے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوابدیدی فنڈز کا95فیصد حصہ لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اورانقلابی فیصلے کے تحت خواتین کو ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3سال کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہخادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت آئندہ 3 برس میں 150 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر اور بحال کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت 2018ء تک صوبے کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔’’

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...