پیپلز پارٹی کے پاس عوامی عدالت کی کلین چٹ موجود ہے،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کے پاس عوامی عدالت کی کلین چٹ موجود ہے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نیب کاڈرانہیں ہوگاجوعیب کرتے رہے ہیں ہم چورہیں نہ چورکے بھائی ،جس کوشوق ہے ہمارا احتساب کرلے پیپلزپارٹی کے نزدیک صرف عوامی عدالت کی کلین چٹ اہمیت کی حامل ہے نیب کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں جیالے بیدار ہیں کوئی ہماری قیادت کوانتقام کانشانہ بنانے کی غلطی نہ کرے

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقاررعلی بھٹووطن پرستی کے جرم میں تختہ دارپرجھول گئے مگر ہم نے صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،جمہوریت پسنداورچاروں صوبوں کی زنجیربینظیر بھٹوکوشہید کردیا گیامگرہم پھربھی ''پاکستان کھپے''کانعرہ لگایا نیب کے آسیب سے ڈرنے والے اورہوں گے، ہمیں نہیں ڈرایاجاسکتاہم نے شاہی قلعہ کے عقوبت خانوں اورجیل کی کال کوٹھڑیوں میں ''زندہ ہے بھٹو''کے نعرے لگاتے جیالے دیکھے ہیں۔کوڑوں سے ہمارے وجود زخمی کرنیوالے حکمران ماضی میں ہما رے حوصلے پست کرسکے اورنہ آئندہ وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہوں گے۔بدترین ظلم سہنا جبکہ تختہ داراورموت کی دہلیزپرکھڑے ہوکرآمروں اورفرعونوں کوللکارناہم نے قائدعوام اورشہید جمہوریت سے سیکھا ہے ہماری صداؤں کودباتے دباتے کئی آمر خودمنوں مٹی تلے دب گئے مگرپیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی وہ ڈی ایچ اے میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدنے بحیثیت وزیراعظم اپنے بیرونی دوروں میں جس جرأتمندی اورآبرومندی سے پاکستان کامقدمہ لڑاوہ کسی برگرسیاستدان کے بس کی بات نہیں۔قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیداورشہید جمہوریت بینظیربھٹوکی خوداعتمادی اوروطن پرستی قابل دید تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4