ہائی کمیشن پریٹوریا میں کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کا اجراء خوش آئند ہے ’’پاکستان‘‘ سروے
جوہانسبرگ(بیورو رپورٹ)پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا میں روزنامہ پاکستان کی ٹیم گزشتہ روز نے دورہ کیا اور ہائی کمیشن میں دور دراز سے آنے والے پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا،سید ناظر علی نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگوں کو ابھی تک یقین نہیں ہو رہا کہ جنوبی افریقہ میں کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹ کا اجراء ہو چکا ہے لیکن آج جب میں نے اپنا پاسپورٹ جمع کروایا تب مجھے یقین آیا ناظر علی نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی پرابلم تھی جو ہائی کمشن صاحب نے حل کر دی ہے،عباس علی اور راشدعلی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سے ہائی کمشنر نجم الثاقب نے ہم لوگوں کی یہ مصیبت حل کروائی ہے اب ان سے ہماری صرف ایک گزارش ہے کہ پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے ایک بڑے ہال کمرے کا انتظام بھی ہو تو ہم لوگوں کو بیٹھنے کی مصیبت نہ رہے گی،اور زیادہ سے زیادہ پاکستانی بھائی اپنے پاسپورٹ کے لئے اپلائی کر سکیں گے ابوالحسن نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر بہت کچھ دیکھنے اور سننے کو ملا، لیکن میں کہتا ہوں کہ کیا کبھی ہم لوگوں نے اچھا کام کرنے والے کو اچھا کہا ہے؟ اگر100میں سے98لوگوں کا کام بھی ایمبیسی سے ہوا ہو اور2کاکسی وجہ سے نہ ہوا ہو تو وہ 98لوگ ہمیں نظر نہیں آئیں گے ابو الحسن نے مزیدکہا کہ میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ہائی کمشن نجم الثاقب کو جن کی کاوشوں سے یہ کام شروع ہوا کیونکہ ہم لوگ2010سے سن رہے ہیں کہ کمپیوٹرائزڈٖ پاسپورٹ شروع ہو رہے ہیں لین اب یہ کام شروع ہو چکا ہے