رمضان ٹرانسمیشن کی کامیابی کا کریڈٹ ایم ڈی کو جاتا ہے،جہانگیر خان

رمضان ٹرانسمیشن کی کامیابی کا کریڈٹ ایم ڈی کو جاتا ہے،جہانگیر خان

لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن جس طرح ترقی کی جانب گامزن ہے اس کا پورا کریڈٹ ایم ڈی پی ٹی وی محمد مالک کو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیلی ویژن اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے رمضان ٹرانسمیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس خوبصورتی کے ساتھ روح رمضان کی ٹراسمیشن کو سجایا گیا ہے یہ اپنی مثال آپ ہے اور قوہی چینل نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی شائقین کے دل جیت لئے ہیں جس طرح اس پروگرام کو پیش کیا جارہا ہے اور منفرد بنایا گیا ہے ہر گھر میں اس کو بے حد سراہا گیا پی ٹی وی نے ہمیشہ ہٹ کر وہ کام کیا ہے جسے شائقین ہمیشہ سراہتے ہیں یہ سب ہماری محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ عید کے لئے ایم ڈی محمد مالک نے کارکنوں کے لئے جو الاؤنس دیا ہے وہ خوش آئند ہے اور ان کا کارکنوں سے بے حد محبت کا اظہار ہے ان کے اس اقدام پر کارکنوں میں جو خوشی کی لہردوڑ گئی وہ ناقابل بیان ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کارکنوں کے لئے دن رات ایک کردونگا ۔

ن کی خوشحالی میری اولین ترجیح ہے پی ٹی وی کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے امید کہا عید کے موقع پر پی ٹی وی کے تیار کردہ پروگرامات بھی عوام میں ضرور پسند کئے جائیں گے ان پروگرامز کو بھی ایم ڈی محمد مالک اپنی زیر نگرانی تیار کروارہے ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...