گلوکار اور موسیقار استاد سلامت علی خان کی14 ویں برسی منائی گئی

گلوکار اور موسیقار استاد سلامت علی خان کی14 ویں برسی منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) کلاسیک گلوکار اور موسیقار استاد سلامت علی خان کی14 ویں برسی منائی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق موسیقی کے حوالے سے پاکستان کے معروف گھرانے شام چوراسی کے نامور موسیقار اور گلوکار استاد سلامت علی خان 12دسمبر 1934ء کو شام چوراسی ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خاں کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔ استاد سلامت علی خاں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیک پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے۔ انہوں نے اپنے فرزند استاد شرافت علی خاں پر بے حد محنت کی اور دوسرے بیٹے شفقت علی خاں کی صورت میں نامور گلوکار تخلیق کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
فی اور ٹھمری پر مہارت رکھنے والے گائیک کو اپنے گھرانے میں حضرت خواجہ غلام فرید کی ملتانی کافی کو نیا کلاسیکی انگ دینے کا شرف بھی حاصل ہے۔استاد سلامت علی خان کو پنج پٹیہ گلوکار کے لقب سے بھی نوازا گیا۔ استاد سلامت علی نے کلاسیکی گائیکی کی مختلف جہتوں میں کامیاب تجربات کرکے خود کو یکتا ثابت کر دیا اور ان ہی خدمات کے اعتراف میں انھیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ استاد سلامت علی خان11 جولائی 2001 ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید :

کلچر -