ڈرامہ فلم’ ’کوئین آف دی ڈیسرٹ‘‘15ستمبر کو ریلیز ہو گی

ڈرامہ فلم’ ’کوئین آف دی ڈیسرٹ‘‘15ستمبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک ( نیٹ نیوز)صفِ اول کی ہالی وڈ اداکار جیمز فرینکو، نکول کڈمین اور رابرٹ پیٹنسن کی ڈرامے سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل فلم ’کوئین آف دی ڈیسرٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور اس فلم کو ہدایتکار وارنر ہرزوگ کی یہ فلم ایک ایسی ذہین برٹش خاتون کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے، جس نے 20ویں صدی کے آغاز میں اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں اور باکمال فیصلوں کی بدولت سب کو حیران کر دیا تھا۔ حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم میں جرٹیوڈ بیل نامی برطانوی سیاح کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جو نہ صرف ماہرِ آثارِ قدیمہ تھیں، بلکہ سیاست میں بلا کی مہارت رکھتی تھیں۔ مائیکل بین اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں جرٹ روڈ بیل کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نبھا رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیمز فرینکو اور رابرٹ پیٹنسن سمیت ڈیمیئن لیوس، ہالی ارل، مارک لیوس جونز اور سارا کراؤڈن شامل ہیں۔

صحراؤں کی خاک چھانتی بہادر خاتون کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز ڈرامہ فلم 36ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہوئی ہے، جو 15ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...