فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ بنانے کا اعلان

فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ ہدایتکار ایموڈی سوزا نے فلم ’’اے بی سی ڈی تھری‘‘ بنانے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار نے فلم ’’اے بی سی ڈی ٹو‘‘ کی کامیابی کے بعد ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اسی کاسٹ کے ساتھ اے بی سی ڈی کا تیسرا سیکوئل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورن دھون، شردھا کپور اور وہ خود اپنی مکمل مصروفیات سے جب فارغ ہو جائیں گے تو وہ اے بی سی ڈی تھری بنائیں گے۔ واضح رہے کہ اے بی سی ڈی ٹو 2013ء میں بننے والی فلم ا ے بی سی ڈی کا سیکوئل ہے جو کہ 19 جون کو سینما گھروں کی زینت بنی اور باکس آفس پر اب تک 104.44 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

مزید :

کلچر -