گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران نے تیسرے البم کیلئے 50 گانے لکھ لئے

گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران نے تیسرے البم کیلئے 50 گانے لکھ لئے

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران نے اپنے تیسرے البم کیلئے 50 گانے لکھ لئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 سالہ گلوکار نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ سال اپنے ہٹ ہونے والے البم کے بعد نئے البم پر بھی سخت محنت کر رہے ہیں اور اب تک 50 گانے لکھ لئے ہیں جس میں سے 40 کی ریکارڈنگ بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس البم کو آئندہ سال ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر