ریڈیو پاکستان، فلم ساز اور ہدایتکار سیف الدین سیف کی برسی پر پروگرام آج نشر

ریڈیو پاکستان، فلم ساز اور ہدایتکار سیف الدین سیف کی برسی پر پروگرام آج نشر

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے قومی نشریاتی رابطے پر آج سہ پہر3 بجکر 10 منٹ اور ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور پر شام 6بجکر 40 منٹ پرمعروف نغمہ نگار،شاعر،مصنف،فلم ساز اور ہدایتکار سیف الدین سیف کی 22ویں برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام جب تیرے شہر سے گزرتا ہوں نشر کیا جائے گا جسے چوہدری صفدر رضا نے تحریرکیا ہے جبکہ راوی اصغر زیدی ہیں اس پروگرام میں سیف الدین سیف کی فنی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے لکھے ہوئے گیتوں کو شامل کیا گیا جس سے پروگرام میں صوتی خوبصورتی پیدا ہوئی اس پروگرام کے لئے پروفیسر محمد سلیم چوہدری اور سابق لائبریرین ریڈیو پاکستان لاہور اعجاز حسین کے تاثرات کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے سیف الدین سیف کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا اہم شاعر اور ہدایتکار تسلیم کیا ان کا کہنا تھا کہ سیف کی فلم انڈسٹری کے لئے دی گئی خدمات ہمارا ثقافتی ورثہ ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اس پروگرام کو پروڈیوسر مدثر قدیر نے ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور مسز انیلہ سلیم کی زیر نگرانی قومی نشریاتی رابطے کے لئے تیار کیا ۔

جس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور گل حسن قریشی ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...