ماہ رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئیے،ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل وپرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کا تیسرا اور آخری عشرہ جاری ہے اللہ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ماہ نور نے کہا کہ ہمیں ویسے توہمیشہ ہی حقوق العباد کا خیال رکھنا چاہئے لیکن ماہ رمضان میں تواس پرخاص توجہ دینی چاہئے۔ اگرہم لوگ اپنے گھروں میں دسترخوان سجاکر اپنی فیملی کے ساتھ سحر اورافطارپراللہ کی نعمتوں کامزہ اٹھاتے ہیں توہم پریہ فرض ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کا یا اپنے اردگرد رہنے والے ایسے مستحق افراد کابھی خاص خیال رکھیں جومالی مشکلات کاشکارہیں ہمیں اپنی خوشیوں میں ایسے لوگوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئیے جو ہماری مدد کے مستحق ہیں ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق ایسے لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئیے۔ اگرہم لوگ سب کوجانتے ہوئے بھی کوتاہی کرتے ہیں تو پھر اس سے بڑاگناہ کوئی اورنہیں۔ اس لئے ہمیں روزے کی اہمیت اوراس کے مقصد کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام سحر اورافطارکے وقت جہاں قرآن پاک کے ذریعے جہاں اہم مسائل پرروشنی ڈال رہے ہوتے ہیں، وہیں وہ پوری قوم تک یہ پیغام بھی پہنچاتے ہیں کہ ہمیں ان مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جوبے یارومددگارکھلے آسمان تلے زندگی بسرکررہے ہیں۔ ماہ صیام برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے۔ اللہ پاک نے قرآن پاک بھی اسی ماہ میں مکمل کیا اوراس پاک کتاب میں دنیا جہاں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ جہاں تک بات روزے کی اہمیت اورمقصد کی ہے تواس سے بہت سے لوگ واقف ہیں اوربہت سے لوگ جانتے بوجھتے بھی ایسی کوتاہیاں کربیٹھتے ہیں جن کا منع فرمایاگیاہے۔