سوناکشی سنہا نئی فلم ’’فورس ٹو‘‘ میں ایجنٹ کا کردار نبھائیں گی

سوناکشی سنہا نئی فلم ’’فورس ٹو‘‘ میں ایجنٹ کا کردار نبھائیں گی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم ’’فورس ٹو‘‘ میں ایجنٹ کا کردار نبھائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 سالہ اداکارہ جو ان دنوں اپنی فلم اکیر کی عکسبندی میں مصروف ہیں، نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ فلم فورس ٹو میں ایجنٹ کا کردار نبھائیں گی اور اس کیلئے وہ بہت ہی زیادہ پرجوش ہیں۔ مذکورہ فلم 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم فورس کا سیکوئل ہے جس میں سوناکشی کے مدمقابل جان ابراہم جلوہ گر ہوں گے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...