فلم ’’ ایسا یہ جہاں ‘‘ کی کاسٹ کی مختلف شہروں میں تشہیری مہم جاری

فلم ’’ ایسا یہ جہاں ‘‘ کی کاسٹ کی مختلف شہروں میں تشہیری مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی نئی فلم ’’ ایسا یہ جہاں ‘‘ کی کاسٹ نے فلم کی پرموشن کے لئے مختلف شہروں کے ٹور کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کی کاسٹ نے پرموشن کے سلسلے میں اپنے ٹور کا آغاز کلکتہ سے کیا جہاں سے وہ گوہاٹی ، نئی دہلی ، بنگلور ، پونے اور ممبئی جائیں گے ۔ فلم کی ہدایات بیسوا جیت بونرا نے دی ہیں۔ فلم کی کہانی میں شہری اور دیہی زندگی کے درمیان فرق اور آج کل کے اس دور میں سماجی ایشوز کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ مذکورہ فلم 24جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -