فلم ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کا نیا گانا ’’ زندگی کچھ تو بتا ‘‘ جاری

فلم ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کا نیا گانا ’’ زندگی کچھ تو بتا ‘‘ جاری

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’ بجرنگی بھائی جان‘‘ کا نیا گانا ’’ زندگی کچھ تو بتا ‘‘ جاری کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’ زندگی کچھ تو بتا ‘‘ گانے کو جوبن نوتیال نے گایا جبکہ اسے پریتم نے کمپوز کیاہے ۔ گانے کو کشمیر میں عکسبندی کیا گیا ہے جس میں سلمان خان ، نوازالدین صدیقی اور چھوٹی لڑکی کو اپنی منزل کی طرف جاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے ۔ مذکورہ فلم 17جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...