آرکے شاہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو جوائن کر لیا

آرکے شاہ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کو جوائن کر لیا

لاہور ( فلم رپورٹر ) معروف نجی منجمنٹ کمپنی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن فوٹوگرافر آرکے شاہ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جس کے بعد الفاپرو کی پرفارمنس کا گراف یکدم بہت بلند ہوگیا ہے۔ لندن فیشن ویک‘ پاکستان فیش ویک‘ لوٹن فیشن ویک‘ ایشیاء فیشن واک ایشیانا ویڈنگ‘ فیشن پریڈ‘ پاکستان ایکسٹرا وینگیزا اور پاکستان فیشن ایوارڈ جیسے ایونٹس میں اپنی فل ایچ ڈی (فورکے ویڈیوکوریج) اور میوزک وڈیوز میں بین الاقوامی مقبولیت حاصل کرنے والے آر کے شاہ کی الفاپرو میں شمولیت کا زبردست خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ الفاپرو کے مینجنگ ڈائریکٹر عدیل ایوب کا کہنا ہے تھا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی کمپنی میں اپنے اپنے شعبے کے ٹاپ رینکنگ ماہرین کو شامل کریں۔ آرکے شاہ کی شمولیت کے بعد الفاپرو کے صارفین ہماری سروسز میں حیرت انگیز فرق محسوس کریں گے۔

ان کی ماہرانہ فوٹو گرافی خود ان کی شہرت کا بین ثبوت ہوگا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...