عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں رونقیں،مہندی،چوڑیوں کے سٹال سج گئے

عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں رونقیں،مہندی،چوڑیوں کے سٹال سج گئے

لاہور(لیڈی رپورٹر)عید کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر کے چھو ٹے بڑے با زاروں میں خواتین کا رش د کھا ئی دینے لگا ۔خواتین اپنی من پسند کی خر یداری کر نے میں مصروف ہیں ،خواتین کی سہو لت کیلئے چوڑیوں ، جیولری ،مہندی کے چھو ٹے چھو ٹے بازار گلی محلوں میں بھی سج گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو نے کے سا تھ ہی با زاروں میں خواتین کا رش دکھا ئی دینے لگا ہے ،خواتین اپنے گھروں کے روزمرہ کے کام نمٹا نے کے فورا بعد ہی با زاروں کا رخ کر نے لگی ہیں کیو نکہ عید کے دن قریب آنے کے ساتھ ہی بچوں کا شاپنگ کر نے کا اصرار بڑھنے لگتا ہے ،شادما ن بازار میں آئی خواتین اقرا، انعم اور رو بینہ کا کہنا ہے کہ عید شاپنگ کا اپنا ہی مزہ ہے ، عید تو نا م ہی خوشی کا اور نئے کپڑوں اور جو تو کے بغیر عید نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کے روزمرہ کے کام نمٹا نے کے فورا بعد ہی با زاروں کا رخ کر نے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کی خو شیوں میں ہمیں غریب لو گوں کو بھی یا د رکھنا چا ہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...