بیلی ڈانس فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے،جیکولین فرنینڈس

بیلی ڈانس فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے،جیکولین فرنینڈس

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ بیلی ڈانس اپنے آپکو فٹ رکھنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ بنگستان‘‘ کا پہلا گانا ’’عشق کریں گے‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوا جو اپنی بیٹس اور رقص کے انداز سے بہت جلد ہی مقبول ہوگیا۔ گانے میں جیکولین فرنینڈس نے 5 مختلف طرز کے رقص کئے ہیں۔ اس تجربے کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ انہوں نے بیلی ڈانس کیا جو بہت ہی خوشگوار رہا۔ انہوں نے کہا کہ رقص کے انداز سیکھنے میں انہیں تقریباً دو دن لگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کی عکسبندی کیلئے انہوں نے بہت سخت محنت کی اور رقص کے یہ تمام انداز محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے آپکو فٹ رکھنے کیلئے بھی بہترین ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...