صدقہ فطرگندم کے حساب سے 100روپے فی کس ادا کیا جائے،راغب نعیمی

صدقہ فطرگندم کے حساب سے 100روپے فی کس ادا کیا جائے،راغب نعیمی

لاہور(نمائندہ خصوصی )معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رواں سال صدقہ فطرگندم کے حساب سے 100روپے فی کس ادا کیا جائے زکوٰۃ اورصدقہ فطرکے جلد سے جلد مستحقین میں تقسیم کرکے انہیں بھی عیدکی خوشیوں میں شامل کیا جائے ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرئے گندم کے حساب سے 100،جو کے حساب سے360،کھجور کے حساب سے0 40 ا ور کشمش کے حساب سے 1280روپے صدقہ رواں سال ادا کیا جائیگاان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالافتاء جامعہ نعیمیہ سے جاری اپنے ایک فتویٰ میں کیاانہوں نے اپنے فتویٰ میں مزید کہاکہ فطرانہ ادا کرنے والے اصحاب اپنی مالی حیثیت کے لحاظ سے اجناس کی کوالٹی کے مطابق ادا کریں نیز فطرانہ ایسے اداروں میں دیا جائے جو اس کے صحیح حق دار ہیں،غیر مستحق اداروں کو دیا گیا فطرانہ ادا نہ ہو گا ۔غرباء مساکین ،فقراء اور فی سبیل اللہ کے تحت مدارس دینیہ فطرانہ کے صحیح ترین مصرف (مستحق) ہیں،صدقہ فطر کابنیا دی مقصد گنا ہو ں کی بخشش اورغلطیوں کی تلافی ہے۔صدقہ فطرہرغلام وآزاد،ہرمردوعورت اورہرچھوٹے ،بڑے مسلمان پر فرض ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1