مجاہد اول کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا،غلام قطب الدین فریدی

مجاہد اول کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا،غلام قطب الدین فریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مجاہد اول اور تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں وکلیدی قائدانہ کردار ادا کرنے والی ہمہ جہت اور ہمہ گیر شخصیت سردار عبدالقیوم کے انتقال پر گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ ایک عظیم مجاہد سے محروم ہوگئی ہے جسکا خلا ء کبھی پر نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کرنے والا مجاہد اول کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا یہ اس مجاہد کی کاوشوں کا منہ بولتاثبوت ہے کہ بھارت لاکھوں فو جیوں کو کشمیر میں بھیجنے کے باوجو د حریت کے جذبے کو ذرہ برابر بھی سر د نہیں کرپایا انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ اس عظیم قائد کے کردار کو اپنے اند ر سمونا باعث فخر گردانے گی۔آپ کی خد مات کا ایسا سنہر ی باب ہے جو کبھی بند نہیں ہو گا ۔