امن و امان اسلامی نظام کے ذریعے ہی آسکتا ہے،حافظ اشرف گجر

امن و امان اسلامی نظام کے ذریعے ہی آسکتا ہے،حافظ اشرف گجر

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان میں امن وامان اسلامی نظام کے ذریعے ہی آسکتا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد اشرف گجر،جمعیۃ علماء اسلام تحصیل ماڈل ٹاؤن کے امیر مولانا قاری نذیر احمد نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کی طرف سے افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے ،جب تک اس ملک میں صالح قیادت نہیں آئیگی پاکستان کے حالات درست نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن خواہ بلدیاتی ہوں یا عام ہوں عوام کو چاہیے کہ وہ اسلام اور ملک کی خیرخواہ قیادت کو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام کی قیادت ہی ملک کو کامیابی کے راستے پر چلاسکتی ہے حافظ اشرف گجر نے کہا کہ جمعیۃ کے کارکن میدان میں آئیں اور عوام کے دکھ درد میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...