ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کے مختلف بازاروں کے دورے،صفائی انتظامات کا جائزہ

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کے مختلف بازاروں کے دورے،صفائی انتظامات کا جائزہ

لاہور(کامرس رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہر بھر میں صفائی انتظامات کے جائزہ کے لیے متعدد رمضان بازاروں ، چوکنگ پوائنٹس اور بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی سمیت متعدد مقامات کا تفصیلی دورہ کیا ۔سینئر منیجرز آپریشن سہیل انور ملک، آصف اقبال اور دیگر منیجرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ترک کمپنیوں البیراک اور اوزپاک کے افسران سے خصوصی طور پر میٹنگ کی اور دونوں کمپنیوں کو متعلقہ علاقوں میں صفائی انتظامات موئثر طور پر برقراررکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے رمضان بازاروں ، بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی اور مون سون کے سلسلے میں چوکنگ پوائنٹس پر انتظامات کے لیے وسائل کی فراہمی میں تعطل یا کوتاہی سے اجتناب کی تاکید بھی کی۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈی کی ہدایت پر کوئنز روڈ، گلبرگ، جین مندر اور ٹاؤن شپ سے متعلق موصول ہونے وا لی صفائی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1