رمضان المبارک ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے،طلحہ سعید

رمضان المبارک ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے،طلحہ سعید

لاہور ( وقائع نگار )جماعۃ الدعوۃ پاکستان شعبہ اساتذہ کے مسؤل حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ رمضان ہمیں صبروا استقامت کا درس دیتا ہے دین پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ اللہ کا تقویٰ اختتار کرتے ہوئے مسلمان آپس کے لڑائی جھگڑوں سے بچتے ہوئے، اتحاد و اتفاق کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لبرٹی لاہور میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر اساتذہ اور طلباء کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ ایسے اعمال و افعال سے بچنے کا اہتمام کیا جائے جو دوسروں کی تکلیف کا باعث ہوں، معاشرے میں فتنے اور شر کا سبب بننے والوں کے لیے ہلاکت اور بربادی ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو آپس میں گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے بچنے کی تلقین کرتا ہے مگر افسوسناک بات ہے کہ آج کے مسلمان اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے خون کے پیاسے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم کفر مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے خوفزدہ ہے اس لیے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کرتا رہتا ہے۔ مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، نئی نسل کو دین پر کھڑا کرنے اور اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ اساتذہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معاشرے کو بگاڑ سے بچائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...