تنظیم اتحاد امت پاکستان 27رمضان کو یوم نظریہ پاکستان منائے گی

تنظیم اتحاد امت پاکستان 27رمضان کو یوم نظریہ پاکستان منائے گی

ؒ ؒ لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان 27رمضان کو بطور یوم نظریہ پاکستان منائے گی نظریہ پاکستان کے احیاء کے سلسلے میں وطن عزیز کے چاروں صوبوں ،آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں عہداران وکارکنا ن تنظیم اتحاد ا مت پاکستان ضلعی سطح پر پروگرام منعقد کریں گے ۔جبکہ مرکزی پروگرام چیئر مین تنظیم اتحاد امت محمد ضیاء الحق نقشبندی کی زیر صدارت لاہو ر میں منعقد ہو گاجس میں ارکان ایگزیکٹو بورڈ اور مفتیان کرام خصوصی طورپر شرکت کریں گے ۔مرکزی پروگرام کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے قائد تنظیم اتحاد امت پاکستان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالی کا پاکستانی قو م پرخصوصی انعام ہے کہ اس قوم کو رمضان اور پاکستان رب کریم نے ایک ہی رات عطاکیے اور یہ اعزاز صرف پاکستانیوں کو حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس رات کو نہ صرف شب بیداری کی جائے گی بلکہ مملکت خداداد پاکستان کے حصول کے لیے جد وجہد کرنے والوں کے بلندی درجات کے لیے دعا بلندی درجات بھی کی جائے گی ۔محمد ضیاء الحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ شب قدر کی مبارک ساعتیں اللہ کی رحمت کو ڈھونڈھنے اور اس کے انعام کو پالینے کا بہترین ذریعہ ہے اللہ کا بہت بڑااحسان ہے کہ اس نے اس نے امت محمدیہ کو اس سے نوازا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے اس مقد س رات میں اللہ کی رحمت کو پالینے میںیکسو ہوجائیں اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اور قرآن خوانی کا انتظام کرکے وطن عزیز کی خوشحالی ،ترقی ،استحکام اورسلامتی اور آ پریشن ضرب عضب کامیابی کے لیے اجتماعی دعاکریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...