عید منانے گھروں کو جانے والے پردیسیوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

عید منانے گھروں کو جانے والے پردیسیوں کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسرلاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عید الفطر کے موقع پر اپنے گھر عید منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کیلئے لاہور کے بس اڈوں پر بہتر انتظامات کرنے کے حوالے سے ڈی او )لاری اڈہ( اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے کرایوں پر اور چارجنگ کی شکایت پرمتعلقہ ٹرانسپوٹر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ڈی او(لاری اڈہ) اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کی سپیشل ٹیمیں لاہور کے بس اڈوں اوردیگرمقامات پر کھڑے ہو کر گاڑیوں کو چیک کرینگی اور اگر کرایوں پر اور چارجنگ پائی گئی تو ٹرانسپوٹروں کیخلاف کارروائی کرنیگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...