پاک ،بھارت وزرا ء اعظم کی ملاقات اہم پیشرفت ہے،تحسین فواد

پاک ،بھارت وزرا ء اعظم کی ملاقات اہم پیشرفت ہے،تحسین فواد

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات خطے میں تبدیلی کیلئے اہم پیش رفت ہے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر کے فراخ دلی کا ثبوت دیا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کی بدولت پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرانے میں چین کا سب سے اہم رول ہے چینی وزیر اعظم نے پاکستان کا سچا دوست ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی مودی سے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہونے کی قوی امید ہے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرکے فراق دلی کا ثبوت ہے پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہے جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے دونوں ممالک کو اختلافات ختم کرکے تجارت ،تعلیم ،صحت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...