لگتا ہے حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی،مخدوم احمد محمود

لگتا ہے حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی،مخدوم احمد محمود

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی جانب سے آئی ایم ایف کی خوشنودگی کیلئے قوم پر بھاری ٹیکسوں کا نفاذ ظلم ہے یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں محنت کشوں اور تاجر تنظیموں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ہر چیز پر جی ایس ٹی اور ٹیکسز کے نفاذ کے بعد اب عام آدمی کی سانسوں پر ٹیکس لگانا ہی باقی رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کا درد رکھنے والی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور اس کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سیاسی رواداری کا جو کلچر متعارف کروایا وہ تمام سیاسی قوتوں کیلئے مشعل راہ ہے جس کے تحت وہ ملک کے اندر اپنی بینظیر پالیسیوں اور ترقی کا سفر جار ی رکھیں گے مخدوم احمد محمود نے کہا کہ مخالفین اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں بری طرح ناکام رہیں گے پارٹی کے مخلص جانثار کارکنان اپنے شہید قائدین کے ویژن کو عملی جامع پہنانے کیلئے شہیدقائدین کا پیغام طول و عرض تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہر نازک مرحلے پر پیپلزپارٹی نے ملک کے اندر جمہوریت اور جمہوری اقدارکے فروغ کیلئے حکومت کو بچانے کیلئے ہر ممکن حمایت کی لیکن حکومت ماضی سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر خود اپنا ٹائی ٹینک ڈبونا چاہتی ہے وفاقی حکومت ناقص کارکردگی کے باعث جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے آئندہ اس کی حمایت نہیں کرینگے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور پالیسیوں سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...