بلاول بھٹو زرداری حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں،سردار حُر بخاری

بلاول بھٹو زرداری حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں،سردار حُر بخاری

لاہور( پریس ریلیز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کا وقت آ گیا ہے ،بلاول بھٹو پارٹی پالیسی پر نظر کریں اور حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا اعلان کریں گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکر ٹر یٹ میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار حُر بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے قیام سے لے کر آج تک عوام کو سوائے دکھ اور مصیبتوں کے کچھ نہیں دیا اور اس کی ذمہ داری فرینڈلی اپوزیشن پر بھی عائد ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے ہمیشہ اپوزیشن میں رہ کر عوام کے کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے مطالبہ ہے کہ پارٹی پالیسی پر نظر ثانی کریں اور حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں او رایسا کرنے کی صورت میں انہیں غیر فعال پارٹی کو منظم کرنے کیلئے کسی شہر کا دورہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...