تحریک انصاف کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،انجینئر یاسر

تحریک انصاف کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مصلحتوں اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر غیر جانبدارانہ اور شفاف احتساب ہی پاکستان کے مفاد میں ہے تحریک انصاف کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ 150 میگا کرپشن کے کیسوں میں محض لسٹ پیش کرنا کافی نہیں کرپٹ لوگوں کیخلاف کی گئی کارروائی کا ریکارڈ پیش کیا جانا چاہیے خیبر پی کے حکومت نے دوسرے صوبوں اور مرکزی حکومت کیلئے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ نیب اور احتساب کے دیگر اداروں کو بھی خیبرپختونخواہ کے احتساب کمیشن کی طرح عملی طور پر خود محتار بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصافشاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...