تاجروں نے مشکل کی ہر گھڑی میں مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا،احد شیخ

تاجروں نے مشکل کی ہر گھڑی میں مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا،احد شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( وقائع نگار) مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بینکوں سے ٹرانزیکشن پر 0.3ٹیکس خوش آئندہ ہے ۔تاجر برادری وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی مشکور ہے کہ جنہوں نے تاجر وں کی مشکلات اور مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس میں کمی کی ہے وفاقی حکومت کی طرف سے تاجروں کیلئے عید گفٹ ہے پاکستان کی تاجر برادری نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے تاجروں کے اس مسئلے کو ذاتی طور حل کیا ہے





وزیر اعظم تاجروں کی نمائندہ ہے



۔
موجودہ حالات میں یہ ٹیکس بھی تاجروں پر بوجھ ہے مگر تاجر حکومت کا ساتھ دینے کیلئے اس کو ادا کرینگے وزیر خزانہ ایف بی آر کے ملازمین کی جانب سے غیر ضروری چھاپے مارنے کا نوٹس لیں بیورکریسی اور ایف بی آر تاجروں اور حکومت کے درمیان دوریاں پیدا کررہی ہے اس فوری اور اہم نوعیت کے مسئلے پر غور کیا جائے۔