روزہ دار آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں،مظہر جیلانی

روزہ دار آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں،مظہر جیلانی

لاہور (وقا ئع نگار )عوامی رکشہ یونین کے صدر حافظ مظہر جیلانی کی جانب سے مصطفےٰ ٹاؤن میں بہت بڑی افطارپارٹی دی گئی جس میں عوامی رکشہ یونین کے سینکڑوں کارکنوں کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعد اد نے شرکت کی۔اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک آخری عشرہ بھی گزرتا جار ہا ہے۔

۔۔۔۔ہمیں چاہئیے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں۔اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور اپنے ماں باپ کے لئے مغفرت مانگیں اپنے ملک کیلئے سلامتی کی دعا کریں۔اور اپنے ان مسلمان بھائیوں کا بھی خیال رکھیں جن کے پاس روزہ رکھنے کے لئے بھی کھانا میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے اس موسم میں خود بھی نیکیاں کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...