بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے،عابد حسین صدیقی

بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا منفی رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بھارت کی جانب سے مخالفانہ بیانات بہت مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی ہیں حکومت نے اس منفی رویے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی بجائے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔



بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے بزدلانہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے جنوبی ایشیاء کے امن اور ترقی کیلئے حکومت کشمیر پالیسی کو واضح کرکے اس پر عمل درآمد کرے یو این او کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس حوالے سے بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔