درزیوں نے بکنگ آرڈر بند کر دیے،دوگنا معاوضہ وصول کرنے لگے

درزیوں نے بکنگ آرڈر بند کر دیے،دوگنا معاوضہ وصول کرنے لگے

لاہور (وقا ئع نگار ) رمضا ن المبارک کا تیسرے عشرے میں صو بائی دارلحکو مت لاہور کے درزیوں نے بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کر دیئے۔ جبکہ شہریوں سے ایمرجنسی سوٹنگ چارجز اور ڈبل سلائی اجرت کی بنیاد پر بکنگ جاری ہے۔ صو بائی دارالحکومت کے درزیوں نے درزی خانوں میں بجلی کی طو یل غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ اورکام کے بوجھ کا بہانہ بنا کر نیا کام لینا بند کر دیا ہے تاہم زائد چارجز وصول کرنے کیلئے صارف سے ڈبل چارجز وصول کر کے بکنگ کی جاتی ہے ۔ درزیوں نے اس مرتبہ معمول کی سلائی کے بھی چارجز عام دنوں کی نسبت بڑھا دیئے ہیں ۔ گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایاکہ اس مہنگائی میں درزیوں سے معمول کی سلائی دیکر کپڑے سلائی کرانا بھی مشکل ہے ۔ ان دنوں درزیوں نے سلائی ڈبل کر کے کم آمدنی والے افراد کیلئے مشکلات میں اضافہ کر دیاہے ۔ عید کی آمد کے پیش نظر ہر فرد عید کی خوشیاں منانے کا خواہشمند ہوتاہے تاہم اس مہنگائی میں تو کپڑے خریدنا اور پھر اتنی زیادہ سلائی دینا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔درزیوں نے بکنگ بند کے بورڈ تو لگا دیئے ہیں لیکن جو کپڑے بھی سلائی کیلئے لے رہے ہیں انکی ڈبل سلائی وصول کر رہے ہیں جس سے عام طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1