حکومت میٹرو ملازمین کے جائز مطالبات پورا کرے،فرخ مون

حکومت میٹرو ملازمین کے جائز مطالبات پورا کرے،فرخ مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ ایگزیکٹوکمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ابھی پنڈی میٹروبس منصوبے کو دوماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے کہ اس کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پرسڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں اورمون سون کی پہلی بارش نے ہی شریف برادران کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے میٹروبس کے کئی اسٹیشنوں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے اورکئی جگہوں سے سڑک بھی خراب ہونا شروع ہوگئی ہے جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ یہ عوامی منصوبہ نہیں بلکہ کمیشن منصوبہ تھاانہوں نے کہا کہ حکومت فوری طورپرمیٹروملازمین کے جائزمطالبات کوپورا کرے تاکہ وہ بھی آنے والی عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ میٹروملازمین نے کمیشن مافیا کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...