پاکستان نے ہر موقع پر کشمیرکی اخلاقی حمایت جاری رکھی،نصیر احمد

پاکستان نے ہر موقع پر کشمیرکی اخلاقی حمایت جاری رکھی،نصیر احمد

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ بعنوان "کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستان کا موقف "منعقد ہوا ، مہمان خصوصی خالد بٹ ممبر صوبائی کونسل پیپلز پارٹی پنجاب تھے، مذاکرہ سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کے رہنما نصیر احمد ، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید ، ابو احمر ہاشمی، اختر حسین، حسن ایوب نقوی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کشمیر کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ کرنے کا اعلان کیا تھا ، پاکستان نے ہر موقع پر کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے ، مسلم لیگ( ن )نے اپنے سابقہ دور میں واجبائی کو لاہور بلا کر اور اعلان لاہور کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد کو پس پشت ڈال کر بھار ت کے ساتھ تجارت کو بڑھانے پر ترجیح دی تھی ، لیکن مسلم لیگ( ن) کا وہ منصوبہ ناکام ہو گیا ، پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر شر م شیخ کانفرنس میں ہندوستان کو پاکستان میں مسلح مداخلت کے ثبوت پیش کرکے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا تھا، ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آکر نریندر مودی سے پیار کی پینگیں بڑھا رہی ہے ، شنگھائی تعاون کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزیراعظم کی ملاقات کے موقع پر نواشریف نے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بلوچستان میں مداخلت کے کھلے ثبوتوں کے باوجود ذکر نہیں کیا بلکہ نریندر مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے حالانکہ اگلے سال سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی نے ہر حالت میں پاکستان آنا تھا ، نریندر مودی کو پاکستان آنے کی دعوت دینا ڈھونگ اور ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کر تی ہے اور عہد کر تی ہے کہ کشمیریوں کے خون اور ان کی آزادی کا سودا نہیں کرنے دینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1