روزہ خوروں کے خلاف خصوصی ایکشن لیا جائے،اشرف آصف جلالی

روزہ خوروں کے خلاف خصوصی ایکشن لیا جائے،اشرف آصف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ر مضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس کا احترم ہر مسلمان پر لازم ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے رمضان المبارک کے چاند کوہدایت اور خیر کا چاند قرار دیا رمضان المبارک کی یہ گھڑی اتنی زرخیز ہے کہ جس میں نوافل کا بیج کاشت کرنے سے فرائض کی فصل تیار ہوتی ہے یہ پورا مہینہ روحانی قوت کی افزائش کا مہینہ ہے یہ مہینہ ہمدردی اور صبر کا مہینہ ہے رمضان المبارک کے دوران حکومت گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کرکے اشیاء خوردنی کو سستے نرخ پر دستیاب کرے

۔

اور روزہ خوروں کے خلاف خصوصی ایکشن لیاجائے افواج پاکستان کے شہداء پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں اسلامی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور مجاہد کا درجہ رات بھر کی عبادت سے افضل و برتر ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1