الخدمت فاؤنڈیشن نے گرین ٹاؤن کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن نے گرین ٹاؤن کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا

لاہور (وقا ئع نگار )الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی خدمات پروگرام کے تحت فاؤنڈیشن آف دی فیتھ فل کے تعاون سے گرین ٹاؤن کے 2ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کر دیے ۔جس میں آٹا ، دالیں ، چاول، چائے، گھی، چینی اور مسالحہ جات شامل تھے۔اِسی حوالے سے ٹاؤن شپ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور الخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت معززین علاقہ اور مستحق خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سید احسان اللہ وقاص نے مستحقین میں رمضان راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا مقصد معاشرے کے محروم اور مستحق طبقے کورمضان کی خوشیوں میں شریک رکھنا ہے ۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے سفید پوش طبقے کے لئے بنیادی ضروریات زندگی کا حصول مشکل ہو گیاہے جس سے معاشرے میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہر رمضان المبارک کو ملک بھر میں ایسی تقاریب کا اہتمام کرتی ہے جس میں ہزاروں مستحقین میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...