حضرت علیؓ کی سیرت اسلام دشمنوں سے ٹکرانے کا درس دیتی ہے،ثروت اعجاز

حضرت علیؓ کی سیرت اسلام دشمنوں سے ٹکرانے کا درس دیتی ہے،ثروت اعجاز

لاہور(نمائندہ خصوصی) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت اسلام دشمن باطل قوتوں سے ٹکرانے کا درس دیتی ہے ،سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ شجاعت و بہادری کے پیکر تھے ،آپ نے ساری زندگی دین اسلام کیا پرچار کیا ،حکمرانوں کی کرپشن ، اقرباء پروری نے غریب عوام کے حقوق غصب کئے ہیں ،کرپشن کے خاتمے کے بغیر عوام کے حقوق کا حصول ممکن نہیں ہے ،رینجرز ،پولیس سے وہ قوتیں خوفزدہ ہیں جو کرپشن زدہ اور بھتہ خوروں ،ٹارگٹ کلرز کے سہولت کار ہیں ،آئین وقانون کی بالادستی سے ہی جرائم ولاقانونیت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،قانون کو یکساں رائج نہ کرنے کی وجہ سے خرابی اور عوام میں مایوسی ہورہی ہے ،امیر پر قانون لاگو نہیں کیا جاتا اور غریب کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے بہانے تلاش کئے جاتے ہیں جو قانون کے ساتھ مذاق ہے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کو امیر اور غریب سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے ،غریب عوام پر ظلم برداشت نہیں کرینگے ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے چھوٹی مچھلیوں سے پہلے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالیں ،ملک کی دولت لوٹنے والے ملک میں اور ملک سے باہر عیش وعشرت کی زندگی بسر کررہے ہیں ،کوئی ان کو لگام دینے والا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور آئینی اداروں کو بھی غریب عوام کی عزت وتکریم کو ملحوظ خاص رکھنا چاہیے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتی مثبت پالیسیوں کی حمایت کرتے رہینگے ،کراچی میں رینجرز وپولیس کی بہترین کارکردگی کے باعث حالات بہتر ہوئے ہیں ،رینجرز کا آپریشن آخری دہشتگرد ،جرائم پیشہ ،بھتہ خور تک جاری رہنا چاہیے۔#

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...