مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں سنجید ہ نہیں،میاں ایوب

مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں سنجید ہ نہیں،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے سنجیدہ ہی نہیں ہے اس جماعت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا ہے عوام پوچھ رہے ہیں کہ حکومت اس بحران پرقابو پائے گی انہوں نے عام انتخاب میں وعدے اور دعوے تو بہت کئے تھے لیکن اب وہ دعوے کہا گئے وہ دعوے کہاں ہیں ،کیاصرف حکومت کا کام کمیٹیاں بنانا ہے ،نندی پور پراجیکٹ پر سیاست کرنے والی مسلم لیگ ن بتائے کہ اس منصوبے سے اب تک کنتی بجلی پیدا ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ کیا صرف حکمرانوں کا کام معافی مانگنا ہے،حکمران عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کرتے ہیں کہ انہیں پھر عوام سے معافی مانگنا پڑے، بجلی کے بحران پر قابو پانے کے بجائے قوم سے کو صبر کی تلقین کی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1