مسلم لیگ(ن) نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیے،مسرت جمشید چیمہ

مسلم لیگ(ن) نے عوام کے خواب چکنا چور کر دیے،مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقا ئع نگار ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکو مت نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے خوابو ں کوچکنا چور کر دیا ہے ۔مہنگائی کے جن نے غریبو ں کو چھو ٹی چھو ٹی خو شیو ں سے محروم کردیا ہے جبکہ لو ڈشیڈنگ بحران میں کمی کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ عوام کو اب معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کو صحیح راہ پر گامزن اور ملک کو ترقی تحر یک انصاف کے سوا کوئی نہیں دلا سکتا کیو نکہ بے پناہ ٹیکسوں کو غر یب عوام پر عائد کر کے ملک تر قی نہیں کر سکتا بلکہ عوام کی پر یشانیوں کا سبب ضرور بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ غر یب عوام کو پہلے پاؤں پر کھڑا تو کر نے کے لئے حکومت اقدامات کر ئے پہلے ہی بے روز گار اور تباہ کن حالات میں کاروبار کر نے والوں کو ٹیکسوں کے بوجھ کے نیچے دبا دینگے تو کام کیسے چلے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے قائد عمران خان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور مو ثر پلان کے تحت پاکستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑ ھا نا ہو گا مگر سب سے پہلے بڑ ئے حکمران جن میں مسلم لیگ ( ن) سہر فہر ست ہی ہو گئی وہ اپنا احتساب کر یں پھر غر یب عوام کی جانب آئیں انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے دعویٰ داروں نے سحر ی اور افطاری کے اوقات میں غریب علاقوں میں بجلی کی بندش اور امیر علاقوں میں لوڈ شیڈ نگ نہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غر یب عوام کے کس نظر سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی اقتدار میں آ کرعوام کے مسائل کو حل کر ئے گی ۔