عید قریب آتے ہی بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

عید قریب آتے ہی بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

 لاہور ( اسد اقبال)عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی صو بائی دارلحکو مت کی بڑ ی مارکیٹوں سے چھو ٹے بازاروں تک ہر طرف تجاوزات کی بھرمار نے خریداروں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ۔ تجارتی مراکز کے داخلی و خارجی راستوں تک تجاوزات نے صارفین اور تاجروں کا چلنا اور گزرنا محال کر رکھا ہے جبکہ تجاوزات کے باعث مارکیٹوں اور بازاروں میں ٹر یفک مسائل سمیت شا پنگ کی غر ض سے آنے والی خواتین کو بالخصو ص تجاوزات کی بدولت پل صراط سے گزرنا پڑتا ہے ۔دوسری جانب تاجر تنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے ڈی سی اولاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سنجیدگی سے نو ٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کروایا جائے تاکہ تاجروں اور صارفین کی مشکلا ت کا ازالہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطابق شہر میں عیدالفطر قریب آتے ہی اس وقت مارکیٹوں،تجارتی مراکز،چھوٹے وبڑے بازاروں میں ہر جگہ تجاوزات قائم کر کے خریداری کر نے آنے والے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے اس وقت شہر میں سب سے زیادہ تجاوزات انارکلی ،فردوس مارکیٹ ، اچھرہ بازار ، برکت مارکیٹ ، لبرٹی ،ٹاؤن شپ مارکیٹ، میکلو ڈ روڈمارکیٹ سمیت گلبر گ ،فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ سے ملحقہ مارکیٹیں اور بازار شامل ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی تہواروں کے مو قع پر اشیائے ضروریہ کی خریداری میں عام دنوں کے مقابلہ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے اور تجاوزات کا رجحان بڑھ جاتا ہے تجاوزات کی بدولت خریداری کر نے آنے والی صارفین کو شد ید مشکلات کا شکار ہو نا پڑتا ہے جبکہ ٹریفک کا جام رہنا بھی معمو ل بن چکا ہے جس پر نہ تو حکو مت حرکت میں آتی ہے اورنہ ہی ٹر یڈ یو نینز تاہم صارفین کوخریداری میں وقت کے ضیاع کا سامنا بھی کر نا پڑتا ہے ۔روزنامہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے انجمن تاجران انارکلی کے صدر اشرف بھٹی ، لاہور ٹریڈرز الائنس کے صدر صفدر بٹ ، قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکر ٹری حافظ عابد علی، انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور مال روڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سہیل محمو د بٹ نے کہا کہ مارکیٹو ں اور بازاروں میں خصوصی عیدا لفطر کے دنو ں میں تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے جبکہ عارضی سٹالز لگنے سے تخریب کاری کا خدشہ بھی لاحق ہو جاتا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ قانو ن نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے بازاروں کے داخلی راستوں پر کو ئی پو لیس کا اہلکار مو جود نہ ہے تاہم تاجر نمائندوں کی جانب سے اپنے اپنے بازاروں میں پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہوئے ہیں جو مانیٹرنگ کر تے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ تجاوزات کے پیش نظر اس بات کا بھی خدشہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں کو ئی شر پسند اپنے مذمو م مقاصد کے استعمال کے لیے عارضی تجاوزات پر اپنی کاروائی کر سکتا ہے ۔ تاجر رہنماؤ ں نے ڈی سی اولاہورسے مطا لبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف سخت کر یک ڈاؤ ن کر یں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...