رمضان بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کا فقدان ،چیزوں کی مہنگے داموں فروخت
لاہور (وقا ئع نگار ) ضلعی حکو مت کے زیر اہتمام صو بائی دارالحکو مت میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث مصنو عی مہنگائی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔جہاں پر مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے نرخ نامے جاری کرنے کے باوجو د سٹال ہو لڈرز مہنگے دامو ں اشیاء فروخت کررہے ہیں ۔جس کی و جہ انتظامیہ کی جانب سے اپنے فرائض میں لاپرواہی ہے ۔جہاں پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار غائب اور پھل فروش مقررہ قیمت سے زائد پراشیاء فروخت کرکے شہریو ں کا خو ن نچوڑتے رہے ۔شہریو ں نے رمضان بازار کو بے سود قرار دیتے ہو ئے مثبت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے مریم اور مسز علی نے کہا کہ حکو مت نے رمضان بازارو ں کا انعقاد عوام کو بے و قو ف بنانے کے لیے کیا ہے جہاں پرلاکھو ں روپے لگا کر قالین ،صو فہ سیٹ اور قد آور تصاویر لگائی گئی ہیں تاہم عوام کو ریلیف نہ دیا گیا ہے حکو مت کو چائیے تھا کہ لاکھوں روپے تشہیری مہم پر خر چ کر نے کی بجائے سبزیو ں و پھلوں پر عام مارکیٹ کی نسبت 50فیصد تک ریلیف دیا جاتا ۔مسز کامران اور مسز عمران نے کہا کہ ضلعی حکو مت کو چائیے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیاء کی کو الٹی کو ملحو ظ خاطر رکھے ۔ضلعی حکو مت رمضان المبارک میں مصنو عی مہنگائی کے جن کو بو تل میں بندکرنے میں مکمل ناکا م ہو چکی ہے ۔فاخرہ ، کلثوم اور ہما علی نے کہا کہ عام مارکیٹ کی نسبت یہاں پر اشیاء سستی ہیں تاہم کو الٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے انھو ں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور سستے رمضان بازاروں کو حقیقت کاروپ دینے کے لیے انتظامیہ کو اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کے لیے سخت اقدامات جاری کرے ۔