قومی ٹیم کو بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا سے فتح نصیب ہوئی

قومی ٹیم کو بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا سے فتح نصیب ہوئی
قومی ٹیم کو بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا سے فتح نصیب ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کستان کرکٹ ٹیم نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس میچ میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے اپنے کیرئیر کا بہترین کھیل پیش کیا انہوں نے جس طرح پہلے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں اپنے نام کیں اس کے بعد انہوں نے بیٹنگ میں سنچری سکور کی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سری لنکا کے خلاف انہوں نے مسلسل تیسری سنچری سکور کی ہے چیمپنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی اور ٹیم نے اب جیت کا آغاز کردیا ہے امید ہے کہ اسی طرح عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم اگلے میچوں میں بھی متحد ہوکر محنت سے کھیلتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرے گی پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اس میچ میں بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی اس حوالے سے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس میچ میں بہت اچھی کپتانی کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بہت احسن طریقہ سے لے کر چلے ہیں اور اس کامیابی کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں اور اس کا ان کو فائدہ ہوگا محمد حفیظ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک جو طویل عرصہ کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں انہوں نے بھی اپنی ذمہ داری کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہوئے پرفارمنس دی ہے اور اس وقت ٹیم کے لئے اچھا کھیل پیش کرنا ٹیم کے لئے بہت نیک شگون ہے سری لنکا کی ٹیم کسی بھی طرح اپنے ملک میں آسان حریف نہیں ہے لیکن پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے اس کو شکست ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت مکمل فارم میں ہے محمد حفیظ کی یہ کارکردگی اب مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہنے کی ضرورت ہے اور ٹیم کو اس وقت اس کی ضرورت بھی ہے۔پاکستانی ٹیم نے ہر شعبہ میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کیا حفیظ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک کا فارم میں آنا بھی آئندہ میچوں میں بھی کارگر ثابت ہوگی مستقبل میں ایسی کارکردگی دہرانے کی ضرورت ہے اس ملک میں کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

مزید :

کالم -