یوتھ انڈر 19 ون ڈے سیریز،جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کوہرا دیا

یوتھ انڈر 19 ون ڈے سیریز،جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کوہرا دیا

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز) یوتھ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو تیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 166 رنز کا ہدف 37.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، لیام سمتھ 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ یوتھ ون ڈے سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حسین 29 اور محمد سیف الدین 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈین فوکس کرافٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن انڈر 19 ٹیم نے سمتھ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 38 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، سمتھ 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی