پہلا ٹی 20، کیویز ویمن کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

پہلا ٹی 20، کیویز ویمن کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

بنگلور( نیٹ نیوز) نیوزی وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں کیوی وویمنز نے بھارتی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ، کپتان ڈیوائن 70رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ وویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی وویمنز ٹیم 19.5اوورز میں 125رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی کپتان راج35رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہیں ، کور نے 15اور ایس رانا نے 16رنز بنائے ، کیوی ٹیم کی جانب سے نیلسن اور براڈمور نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔125رنز کا ہدف کیوی وویمنز نے 12.2اوورز میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

، کپتان ڈیوائن 70رنز بنا کر نمایاں رہیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی سٹیورٹ وائٹ نے 39رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں ۔ بھارت کی جانب سے گوسوامی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔(ر اش د)

مزید : کھیل اور کھلاڑی