کر کٹ کی تاریخ کادلچسپ واقع، دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آؤٹ

کر کٹ کی تاریخ کادلچسپ واقع، دلشان پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 3 مرتبہ آؤٹ

دمبولا( نیٹ نیوز)پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکن بلے بار تلکارتنے دلشان 3 مرتبہ آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز کے چوتھے اوور میں تلکارتنے دلشان محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے لیکن امپائر نے نو بال قرار دے کر سری لنکا کو فری ہٹ دے دی۔ اگلی گیند پر بھی دلشان بڑی شارٹ لگانے کے چکر میں مڈ آف پر کیچ آؤٹ ہو گئے تاہم فری ہٹ ہونے کے باعث وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ تیسری بار دلشان 27 ویں اوورز میں 38 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور اس طرح ایک اننگز میں مجموعی طور پر وہ 3 بار آؤٹ ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...